ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں صدارت کے پہلے روز عوام کی جانب سے کم ترین اپروول ریٹنگ حاصل کرنے والے امریکی صدر بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 20:01

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں صدارت کے پہلے روز عوام کی جانب سے کم ..

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں صدارت کے پہلے روز عوام کی جانب سے کم ترین اپروول ریٹنگ حاصل کرنے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف لینے کیلئے واشنگٹن میں واقع صدارتی محل وائٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف امریکا کے کئی شہروں میں شدید مظاہرے ہو رہے ہیں۔

امریکی عوام کی اکثریت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں صدارت کے پہلے روز عوام کی جانب سے کم ترین اپروول ریٹنگ حاصل کرنے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کیلئے 30 فیصد سے بھی کم امریکیوں کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :