ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ورکنگ بائونڈری پر اگلے مورچوں کا دورہ ،آپریشنز، سکیورٹی اورتربیتی امورپر تفصیلی بریفنگ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان نی14جنوری2017 کو پنجاب رینجرز کی کمان سنبھالنے کے بعد ورکنگ بائونڈری سے ملحقہ سیالکوٹ سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ ڈا ئر یکٹر جنرل سیکٹر ہیڈ کوارٹرز چناب رینجرزپہنچے تو سیکٹرکمانڈربریگیڈئرامجد حسین نے ان کا استقبال کیا اورآپریشنز، سکیورٹی اورتربیتی امورپر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے ورکنگ باؤنڈری کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مصروف رینجرزجوانوں سے ملاقات کی۔آپ نے وطنِ عزیزکی حفاظت اور امن وامان کو یقینی بنانے میں مصروف جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاری اور عزم وحوصلہ کو سراہا۔رینجرزافسران اورجوانوں سے گفتگومیں انھوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش جاری رکھنے پر زوردیا۔انھوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کو سرحد پار سے فائربندی کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپورجوابی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔