قانون ناموس رسالت بدلنے والی حکومت ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکے گی، حامد رضا

حکومت غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے توہین رسالت کو قابل ضمانت جرم قرار دینا چاہتی ہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

جمعہ 20 جنوری 2017 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت بدلنے والی حکومت ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکے گی۔ حکومت غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے توہین رسالت کو قابل ضمانت جرم قرار دینا چاہتی ہے۔ لیکن اہل حق اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امریکہ اور یورپی یونین کی قانون ناموس رسالت پر تنقید اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

حکومت لبرل طالبان کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب شروع کرے۔ شعائر اسلام کا مذاق اڑاناانتہا پسندی کی بد ترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف اخلاقی جنگ ہار چکا ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز ، سعد رفیق اور طلال چوہدری درباری کا کردار ادا کررہے ہیں۔

شریف خاندان کے کرپٹ ہونے کا عوامی تاثر پختہ ہو گیا ہے۔ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے سامراجیت کے آلہ کار ہیں۔ پاکستان، افغانستان مفاہمت ہی خطے میں امن کی کلید ہے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہندئوں کی آباد کاری کا نوٹس لے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کو تعصب اور نفرت کا سامنا ہے۔ افغانستان اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا بند کرے۔ سیاست میں بد زبانی کا کلچر افسوس ناک ہے۔ پوری قوم کی نظریں پاناما کیس پر لگی ہو ئی ہیں۔ پاناما کیس کا میرٹ پر فیصلہ کن کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :