Live Updates

چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری حقیقی معنوں میں گیم چینجرثابت ہو رہا ہی: شہباز شریف

پاکستان میں سی پیک کے مثبت ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں ،ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے ترقی کے مخالفین اور اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو مسلم لیگ (ن) کی شفافیت کی پالیسی سے تکلیف ہے۔بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائیں گے اور پاکستان آگے بڑھتا جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 20 جنوری 2017 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) :وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری حقیقی معنوں میں گیم چینجرثابت ہو رہا ہے اور پاکستان میں سی پیک کے مثبت ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں - وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے دور میں ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے اورعالمی اداروں نے بھی پاکستان کی مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو سراہا ہے - انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی کے مخالفین دھرنا گروپ اور اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شفافیت کی پالیسی سے تکلیف ہے اور یہ سیاسی عناصر خائف ہیں کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی- وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام کو کھوکھلے نعروں یا تقریروں سے نہیں بہلایا جا سکتا -میرا پختہ یقین ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے - انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے - بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائیں گے اور پاکستان آگے بڑھتا جائے گا-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات