پی آئی آئی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737_800 مسافر طیارہ استعمال کرنے والی ائیرلائن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 19:53

پی آئی آئی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737_800 مسافر طیارہ استعمال ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) پی آئی آئی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737_800 مسافر طیارہ استعمال کرنے والی ائیرلائن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ترکش ائیرلائن سے 2 بوئنگ 737_800 مسافر طیارے حاصل کرلیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ائیرلائن کی جانب سے بوئنگ 737_800 مسافر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔ اس مسافر طیارے میں 189 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ان طیاروں کو اندرون ملک پروازوں کیلئے ہی استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :