قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا سکھر بیراج کا دورہ

بیراج کے دورے پر آیا ہوں ‘آپ اپنے دفتر میں بیٹھ کر چائے پی رہے ہیں‘خورشید شاہ نے ایریگیشن افسران کو جھاڑ پلا دی میرے لیے تو سکھربیراج اہمیت رکھتا ہے ‘ خورشیدشاہ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سکھرمیں خورشید شاہ کا سکھر بیراج کا دورہ ، بیراج کے دورے پر آیا ہوں اور آپ اپنے دفتر میں بیٹھ کر چائے پی رہے ہیں ، قائد حزب اختلاف نے ایریگیشن افسران کو جھاڑ پلا دی، میرے لیے تو سکھربیراج اہمیت رکھتا ہے ، خورشیدشاہ،خورشید شاہ نے دورے کے دوران کسی کے چار ہزار ایکڑ ایراضی ہونے کا انکشاف بھی کردیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے آج سکھر بیراج کا دورہ کیا دورے کے دوران جب وہ بیراج پر پہنچے تو وہاں پر ایریگیشن افسران موجود نہیں تھے مگر تھوڑے انتظار کے بعد وہ آئے تو بتایاکہ وہ دفتر میں بیٹھے تھے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ دورہ کرنے آئے ہیں اور وہ چائے پی رہے ہیں ان کے لیے تو سکھر بیراج اہم ہے خورشید شاہ نے افسران کی بریفنگ کے دوران ایک شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے چار ہزار ایکڑ ایراضی ہونے کا انکشاف بھی کردیا جبکہ خورشید شاہ نے ایک موقعہ پر غصے کا اظہار بھی کردیا ۔