اسلام آباد،پولیس نے مری روڈ کو بلاک کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 20 جنوری 2017 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی پولیس نے نشے میں دھت ہو کر مری روڈ اسلام آباد کو بلاک کرنے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بہارہ کہو کے قریب سڑک کو بلاک کرنے والے چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بہارہ کہو نے ریسکیو 15کی کال پر چھاپہ مارا تو ملزمان شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی کو سڑک کے درمیان میں کھڑا کر کے غل غپاڑے میں مشغول تھے،پولیس نے ملزمان آصف،شاہد،احمد اور یاسر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کی بوتل بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :