سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کی بحفاظت لینڈنگ ، وزیراعلیٰ کا اطمینان کا اظہار

ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ ہیلی کاپٹر کی خرابی کسی حادثہ کا شکار نہیں بنیں ، نواب ثناء اللہ زہری

جمعہ 20 جنوری 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امدادی کاروائیوں کے دوران فنی خرابی کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر جس میں صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میرسرفراز بگٹی، میردانش لانگو اور دیگر افراد بھی سوار تھے کی بحفاظت لینڈنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ ہیلی کاپٹر کی خرابی کسی حادثہ کے موجب نہیں بنی اور تمام افراد محفوظ رہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیرداخلہ سے فون پر رابطہ کرکے ان سے ان کی خیریت دریافت کیاور صوبائی وزیر کی حفاظت اور درازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :