محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے کی ہفتہ واری تعطیل منسوخ کردیں

جمعہ 20 جنوری 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد اسلم ترین نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کے تناظر میں پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے کی ہفتہ واری تعطیل یعنی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے اور اتوار کے روز بھی دفتر حاضر ہوں جبکہ پہلے سے چھٹی پر گئے ہوئے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔