وزیراعلیٰ بلوچستان کا پشین آپریشن میں سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں اور ہم ان پر فخرکرتے ہیں ، ثناء اللہ زہری

جمعہ 20 جنوری 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گذشتہ دنوں پشین میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکار ریاض مینگل کی شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں اور ہم ان پر فخرکرتے ہیں جنہوں نے امن واستحکام کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :