تائیوانی وفد کی ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے سخت مخالف ہیں

ایسے اقدامات چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کریں گے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان کے وفد کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے سخت مخالف ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچھون اینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں تائیوانی وفد کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جس کے تحت کوئی بھی بہانہ بنا کر تائیوان کے نمائندے امریکہ کا دورہ کریں۔

ایسے اقدامات چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کریں گے ، ہم امریکہ میں متعلقہ فریقین پر زوردیتے ہیں کہ تائیوان کی جانب سے امریکہ میں موجود کسی بھی وفد کی سرکاری میزبانی نہ کی جائے اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا سرکاری رابطہ قائم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :