مرکزی جمعیت اہلحدیث اور رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس ’’معتدل مکالمہ اور پیغام امن ‘‘کے موضوع 22 جنوری سے شروع ہوگی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث اور رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس ’’معتدل مکالمہ اور پیغام امن ‘‘کے موضوع پر پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں 22 اور 23 جنوری کو منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت سینٹر پروفیسر ساجد میر کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور اور سیکرٹری جنرل جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم، سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب، مولانا عتیق الرحمن کاشمیری، حافظ سجاد قمر، چوہدری محمد یوسف نے اسلام آباد پریس کلب کا دورہ کیا ا ور 2017ء کے لئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر بتایا۔

حافظ عبدالکریم نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ پریس کلب کا اہم ترین ستون ہے اور صحافت کا ملک اور قوم کو سنوارنے اور اصلاح میں اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے۔ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ ہم ان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :