طیبہ تشدد کیس ، مبینہ والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کوموصول ہوگئی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی اہلیہ ماہین بی بی کے ہاتھوں تشدد کی شکار کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ اور اس کے مبینہ والدین کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کوموصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے اصل والدین ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی نے طیبہ اور اس کے مبینہ والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کردی جو تھانہ آئی نائن پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نصرت بی بی اور محمد اعظم طیبہ کے اصل والدین ہیں۔ پولیس کے مطابق طینہ کے دعویدار دیگر خاندان اپنی گمشدہ بچیوں کے شبے میں طیبہ کی وراثت کا دعویٰ کر رہے تھے۔ (آچ+م ن)

متعلقہ عنوان :