لال مسجد انتظامیہ کی شکایت پر شہداء فائونڈیشن کے ترجمان احتشام کی گرفتار ی ورہائی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء)پولیس نے لال مسجد انتظامیہ کی شکایت پر شہداء فائونڈیشن کے ترجمان احتشام کو گرفتار کر کے بعد میں رہا کردیا۔ جمعہ کو لال مسجد میں شہداء فائونڈیشن کی طرف سے لاپتہ افراد کے موضوع پر پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ پریس کانفرنس طارق اسد ایڈوکیٹ نے لاپتہ افراد کے ورثاء کے ہمراہ کرنی تھی۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کے بعد جب طارق اسد ایڈوکیٹ اور حافظ احتشام پریس کانفرنس کیلئے آئے تو لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیق نے تھانہ آبپارہ کو اطلاع کردی اور کہا کہ ہماری طرف سے روکنے کے باوجود یہ لوگ مسجد میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں ، پولیس نے حافظ احتشام کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کیا جہاں سے علاقہ مجسٹریٹ کامران چیمہ کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا تاہم شہداء فائونڈیشن کے رہنما پریس کانفرنس نہ کر سکے۔(آچ+م ن)