پاک فوج کا مردان کی پیپل کالونی میں کومبنگ آپریشن ، 70مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 20:00

راولپنڈی/مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاک فوج نے مردان کے علاقے پیپل کالونی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 70مشتبہ افراد گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے مردان کے علاقے پیپل کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں 70مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے،گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ کومبنگ آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :