حکومت کا لاہور میں 13 پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ ‘ تین ایک سال کے اندر بنائے جائیں گے

پارکنگ پلازہ کے لیے سٹیل اور کنکریٹ سے بنے پارکنگ پلازے کو فوقیت دی جائے ‘ کم خرچ میں زیادہ جگہ والے معیاری پلازے بنائے جا سکیں‘میئر لاہور

جمعہ 20 جنوری 2017 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت لاہور میں پارکنگ پلازہ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شہر میں 13 پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ ‘ تین ایک سال کے اندر بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 90شاہراہ قائداعظم میں منعقدہ اجلاس میں محمد پرویز ملک، ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)محمدعثمان، مئیر لاہور کرنل(ر)مبشرجاوید، ڈی جی ایل ڈی اے زاہد زمان، ایم پی اے چودھری شہباز،غزالی سلیم بٹ، وحید گل، سیف الملوک کھوکھر، اختر، چیئرمین ایل ٹی سی حافظ نعمان سلمان صوفی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ایل ٹی سی کے نمائندوں کی جانب سے خواجہ احمد حسان سمیت اجلاس میں شریک شرکا کو بریفنگ دی گئی جس میں بتا یا گیا کہ لاہور میں پانچ پارکنگ پلازوں کے لیے جگہ دیکھ لی گئی ہے جسے حتمی شکل دینا باقی ہے خواجہ احمد حسان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں 13 پارکنگ پلازوں کے لیے جگہ جلد از جلد فائنل کی جائے جبکہ تین پارکنگ پلازے ایک سال کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہر کی ٹریفک پر کنٹرول پایا جا سکے میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کے لیے سٹیل اور کنکریٹ سے بنے پارکنگ پلازے کو فوقیت دی جائے تاکہ کم خرچ میں زیادہ جگہ والے معیاری پلازے بنائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :