Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نرسوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے رسک الانس دینے کی سمری منظور کرلی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نرسوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے رسک الانس دینے کی سمری منظور کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسک الانس کی سمری سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے ارسال کی گئی گریڈ 16 سے 20 کی تمام نرسوں کو فوری طورپر رسک الانس کے طور پر 9 ہزار روپے موجودہ تنخواہ کے علاوہ ملے گا یہ منظوری پنجاب بھر کی تمام نرسوں کے دیرینہ مطالبہ پرکی گئی ہے اس مطالبے پر نرسیں احتجاج بھی کرتی رہی ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ نرسز کو رسک الانس جولائی میں بجٹ کے بعد دیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :