ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات کا ورکنگ باؤنڈری اور سیالکوٹ کے اگلے مرچوں کا دورہ، جوانوں کو بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 19:36

سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) ڈی جی رینجرز پنجاب نے جوانوں کو بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باؤنڈری اور سیالکوٹ کے اگلے مرچوں کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز کا سیکٹرہیڈ کوارٹرز چناب رینجرز پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امجد حسن نے استقبال کیا۔

ڈی جی رینجرز پنجاب کو آپریشنز اور سیکیور ٹی اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری کے اگلے مورچوں کا بھِ دورہ کیا اورجوانوں سے ملاقات کی۔ میجر جنرل اظہر نوید حیات نے جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاری اور عزم و حوصلہ کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :