کوئٹہ, عوام کی دعاوں سے اللہ نے ہمیں محفوط رکھا عوام کی خدمت کے دوران اگر جان بھی چلی جائے تو اسے پاکستان اور بلوچستان کے لئے ایک حقیر سا نذرانہ تصور کروں گا

میر سرفراز بگٹی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی دعاوں سے اللہ نے ہمیں محفوط رکھا عوام کی خدمت کے دوران اگر جان بھی چلی جائے تو اسے پاکستان اور بلوچستان کے لئے ایک حقیر سا نذرانہ تصور کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خالق آباد میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ہمارے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی آگئی تھی تاہم پائلیٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ لینڈنگ کی میں سمجھتا ہوں کہ عوام کی دعاوں سے اللہ نے ہم سب کی حفاظت کی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اورعوام کی خدمت کے دوران اگر میری جان بھی چلی جاے تو مین اور میرا خاندان سے بلوچستان کے لئے ایک حقیر سا نذرانہ تصور کرتے ہیں حالیہ برف باری کے بعد پیدہ ہونے والی تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جن علاقوں میں بھی عوام مشکلات سے دوچار ہیں ان علاقوں میں تمام وسائل بروکار لاتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کے احکامات پر پاک فوج سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے بھر پور امدادی کاروئیاں جاری ہیںعوام مشکل کی اس گھڑی میںخود کو تنہا تصور نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :