ْ معیشت کو مشکلات سے باہر نکال لیا ہے اب ترقی کی رفتار تیز کرنے پر توجہ دیں گے، محمد زبیر
نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے،وزیر مملکت برائے نجکاری اسلام آباد چیمبر آف کامرس خواتین انٹرپرینیورز کے فروغ کیلئے کوشش جاری رکھے گا، خالد اقبال ملک
جمعہ 20 جنوری 2017 19:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے اور حکومت اس طرف خاص توجہ دے رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خواتین انٹرپرینیورز کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نمائش کا اہتمام اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے ۔ جرمنی، تاجکستان، آزربائیجان، جنوبی کوریا، کیوبا، تیونس، بلغاریہ، میانمبر، سری لنکا، نیپال، فلسطین اور آسٹریا کے سفراء جبکہ امریکہ و ملائشیاء کے سفارتخانوں کے نمائندگان بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سیکیورٹی اور توانائی کو بہتر کرنے پر اولین ترجیح دی کیونکہ ان شعبوں میں بہتری لائے بغیر معیشت کی بحالی ناممکن تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرزاب اس بات پر پرعزم ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں امن و امان بہتر ہو رہا ہے جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو بھی بہتر فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی سازی کے ذریعے کاروبارکیلئے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے ۔انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے خواتین انٹرپرینیورز کیلئے نمائش کے انعقاد کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی سرگرمیوں سے خواتین کا ملکی ترقی میں کردار مزید بڑھے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ چیمبر نے خواتین انٹرپرینیورز کی ترقی کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور موجودہ نمائش کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے یونیڈو کے تعاون سے ایک ویمن بزنس گرائوتھ سنٹر قائم کیا ہے جس کا مقصد خواتین انٹرپرینیورز کو کاروبار کے فروغ میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر خواتین انٹرپرینیورز کیلئے ایک ویب پورٹل بھی قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے کاروبار کو مزید بہتر فروغ دے سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ نمائش سے خواتین کے کاروبار کو بہتر ترقی ملے گی۔چیمبر کی نمائش کمیٹی کے چیئرمین زاہد مقبول نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے نئے سال کا آغاز خواتین کیلئے نمائش منعقد کر کے کیا ہے جس کا واحد مقصد خواتین انٹرپرینیورز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھاولپور، ملتان اور کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں و علاقوں کی خواتین نمائش میں حصہ لے رہی ہیں اور 34سے زائد کاروباری اداروں نے نمائش میں اپنے سٹال لگائے ہیں جواس کی کامیابی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آئندہ بھی ایسی نمائشوں کا اہتمام کرنے کی کوشش کرے گا تا کہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.