پاک فوج سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 19:03

پاک فوج سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی: آرمی چیف جنرل ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جی ایچ کیو میں سعودی عرب کے سفیر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور خطے کے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کروائی کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو بھی اتنا ہی لازم سمجھتی ہے جتنا پاکستان کے دفاع کو۔