امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو مستر د کرتے ہیں،چین

جمعہ 20 جنوری 2017 19:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی جانب سے متعدد چینی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹی عائد کئے جانے کے اقدام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔چینی وزارت تجارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے متعدد چینی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹی عائد کرنا نامناسب عمل ہے۔ چینی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت تجارت نے چین کی جانب سے برآمد کی جانے والی امارفس سلیکا فیبرک پر 162.47فیصد ،کاربن اور آلوئے سٹیل پر 68.27فیصد اور امونیم سلفیٹ پر493.46فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چینی وزارت تجارت نے امریکہ کے اس اقدام پر سوالات اٹھائے ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ چین کی جانب سے امریکی تحفظات کا مناسب جواب دیا گیا جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔ امریکہ نے تجارتی قوانین کو نظر اندازکیا ہے جس پر ہمیں سخت تحفظات ہیں۔چینی کمپنیاں امریکہ کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :