امریکہ نے تجارتی جنگ کا آغاز کیا گیا تو چینکی جانب سے جوابی قدم مناسب ہوگا

ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی جانب سے جواب دینے کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا ہے ،چینی اخبار

جمعہ 20 جنوری 2017 19:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تجارتی جنگ کا آغاز کیا گیا تو چین کے لئے جواب دینا انتہائی مناسب ہوگا ،ڈونلڈٹرمپ کی کابینہ نے چین کی جانب سے جواب دینے کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ چین کارٹن ،گندم ، سویا بین اور بوئنگ ایئر کرافٹ سمیت امریکی مصنوعات کا بڑا خریدار ملک ہے ، ہر سال ہزاروں چینی طلبائ امریکی جامعات کا حصہ بنتے ہیں جو کہ امریکی نظام تعلیم کے لئے ایک انتہائی خوش آئند عمل ہے اور اسے ابھی تک دونوں ممالک کے مابین تجارتی شعبہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، امریکہ پہل قدمی کرتے ہوئے تجارتی جنگ کا آغاز کرے گا تو چین کی جانب سے جواب دینا مناسب عمل ہوگا۔

چینی معاشرہ میں امریکی معاشرہ کی نسبت نقصانات کو برداشت کرنے کی زیادہ صلاحیت ہے ،امریکی انتظامیہ کو یہ سادہ سی بات سمجھنا ہوگی کہ وہ تجارتی جنگ کے نتائج برداشت نہیں کر سکیں گے۔ چین ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہا ہے ،امریکہ کو بھی چین کی جانب فراہمی کا عمل وسیع کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :