شام کے معاملہ پر قازقستان میں فریقین کے مابین مذاکرات سے مثبت نتائج متوقع ہیں

مسئلہ شام کے سیاسی حل کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 20 جنوری 2017 19:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چین نے شام کے معاملہ پر آئندہ قازقستان میں منعقد ہونے والے مذاکرات کے بارے میں مثبت توقعات وابستہ کی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے معاملہ پر قازقستان میں ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

شام کے معاملہ پر سامنے آنے والی تمام ایسی مثبت تجاویز اور منصوبوں کا خیر مقدم کریں گے جن کے ذریعے سیاسی طور پر معاملات حل ہو سکیں۔چین نے شام کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی ثالثی کو بھی معاونت فراہم کی تھی ،ہمیں امید ہے کہ قازقستان میں ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ، امید ہے کہ شام کی حکومت اور حزب مخالف اختلافات ختم کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو فروغ دیں گے اور سیاسی عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانے کیلئے تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جنیوا میں مذاکرات کا اگلا را?نڈ ہوگا جس میں بھی متعلقہ فریقین کو شرکت کرنی چاہیے۔ چین نے شام کے معاملہ پر منصفانہ موقف قائم کیا ہے ،شام میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر شام کی حکومت اور حزب مخالف کے مابین روس، ترکی اور دیگر ممالک کی معاونت سے جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :