مشیر قومی سلامتی سے جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات، ناصر جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دبائو ہونا چاہیے ،پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک اور جلد ہی دنیا کو جوڑنے کیلئے گیٹ وے بن جائیگا، ، پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی او معاشی تعلقات ہیں ، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے مشیر کی گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس دوران انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دبائو ہونا چاہیے ۔ جمعہ کو قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور جرمنی کی سفیر اینا لیپل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ناصر جنجوعہ نے جرمن سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دبائو ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے اور جلد ہی دنیا کو جوڑنے کیلئے گیٹ وے بن جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ۔جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ، پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی او معاشی تعلقات ہیں ۔ ناصر جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ۔