سینیٹ میں سیکرٹری موصلات ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان ، فاٹا کے چیف سیکرٹریز اور ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام کے خلاف تحریک استحقاق

سیکرٹری ہوا بازی ،پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کے خلاف حویلیاں طیارہ حادثہ کیس کی معلومات ایوان میں پیش نہ کرنے سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قواعد ‘ ضابطہ کار کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ، ہندو میرج بل پر بھی فنکشنل انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میںآگئی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سینیٹ میں سیکرٹری موصلات ،خیبرپختونخوا بلوچستان فاٹا کے چیف سیکرٹریز سمیت ایف ڈبلیو او کے اعلی حکام کے خلاف تحریک استحقاق سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ، اسی طرح سیکرٹری ہوا بازی اور پی آئی اے کے اعلی حکام کے خلاف بھی حالیہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی معلومات سینیٹ میں پیش نہ کرنے سے متعلق بھی قائمہ کمیٹی برائے قواعد ‘ ضابطہ کار کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے،ایوان میں ہندو میرج بل پر بھی فنکشنل انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے یہ بل پاکستان میں ہندوخاندانوں کی شادیوں کے انعقاد ان کے ضمنی اموراور ان سے جڑے معاملات کے بارے میں ہے بل کے ساتھ متعلقہ شیڈول بھی منسلک ہے ۔

جمعہ کوقائمہ کمیٹی برائے قواعد ‘ ضابطہ کار و استحقاقات کے چیرمین سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے سیکرٹری موصلات ،خیبرپختونخوا بلوچستان فاٹا کے چیف سیکرٹریز دونوں صوبوں کے ایس ایم بی آرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرایف ڈبلیو او کیسی پیک منصوبہ کے معاملے پر طلبی کے باوجودقائمہ کمیٹی موصلات کے اجلاس میں شریک نہ ہونے اراکین کی مشترکہ تحریک استحقاق پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی اسی طرح انھوں نے 7دسمبر2016کے پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس سے متعلق معلومات سینیٹ میں پیش نہ کرنے پر استحقاق مجروح کرنے کے ضمن میں سیکرٹری ہوابازی اور پی آئی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

ایوان میں سینٹ فکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی دو مختلف بلز پر رپورٹیں بھی ایوان بالا میں پیش کردی گئیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن کی جانب سے ہندو میرج بل 2016ء اور کم سن ملزمان کے لئے نظام عدل (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹس پیش کیں۔(ا ع)