قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کا اجلاس پیر کو ہو گا

جمعہ 20 جنوری 2017 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی اور کمیٹی کے چیئرمین خالد حسین مگسی کریں گے۔ اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ رکن قومی اسمبلی پروین مسعود بھٹی اور کشور زہرہ کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بلز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :