حمزہ شہباز کی قیادت میں ٹریڈرزونگ تاجروں کی مقبول ترین تنظیم بن چکی ہی'محمد علی میاں

جمعہ 20 جنوری 2017 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں اور سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ ن کی پنجاب بھر میں مربوط تنظیم سازی کی گئی ہے اور حمزہ شہباز کی قیادت میں ٹریڈرز وںونگ تاجروں کی سب سے بڑی فعال اور مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، صوبائی سطح کے مسائل ہوں یا مقامی سطح کے،ٹریڈرز ونگ کے عہدے داران اور اراکین تمام شہروں میں تاجر برادری کی خدمت کے لیے دن رات پیش پیش رہتے ہیں۔

گزشتہ روز تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں اور سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہاکہ ٹریڈرز ونگ کے راہنما پچھلے کئی سالوں سے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مشاورت کے ذریعے پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور تاجروں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچا کر مثبت انداز میں حل کرانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریڈرز ونگ کے عہدے داران نے حمزہ شہباز صاحب کی ہدایات کے مطابق تاجروں کے درمیان اتحاد واتفاق کو فروغ دینے کی بھرپور کاوشیں کی ہیں جس کی بدولت تاجروں کے تمام دھڑے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تاجر دوست سمجھتے ہوئے مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ ٹریڈرز ونگ پنجاب کے رہنماؤں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ انشائ اللہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان 2018 سے پہلے لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات پا چکا ھوگا اور امن و امان کی صورتحال بہترین ہو گی اور صنعتی ترقی کی تیز ترین رفتار کی بدولت روز گار کے کثیر تعداد میں مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :