شریف برادران جتنا مرضی جھوٹ بول لیں قوم ان کی حقیقت جان چکی ہی'یاسمین راشد

جمعہ 20 جنوری 2017 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہشریف برادران اور ان کے حواری جھوٹ بولنے کے ماہر استاد بن چکے ہیںمگر یہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں قوم ان کی حقیقت جان چکی ہے اور ان کا یوم حسا ب دن بہ دن قریب آتا جا رہا ہے ، پوری قوم ملکی دولت لو ٹنے والوں کا انجام دیکھنا چا ہتی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے اور وہ پانامہ کے بھنو ر میں پھنس چکی ہے،،کر پٹ پانا مہ چور خاندان نے اپنادفاع کر نے جھوٹ بو لنے اور قوم کوگمراہ کر نے کیلئے وفاقی وزراء کی فوج بھر تی کر رکھی ہے، حکو مت کے در باری وزیر اپنے محکمو ں پر تو جہ دینے کی بجائے سپر یم کور ٹ کے باہر میڈیا کے سامنے تماشے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کا ہر طبقہ عمران خان کے ساتھ ہے، قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنیوالے حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ، نیا پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ تحر یک انصاف نے ملک میں پانامہ لیکس کے کر پشن سیکنڈلز کو جس طر ح پوری قوم کے سامنے بے نقاب اور زندہ رکھا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔

متعلقہ عنوان :