عوام کو معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے ایک دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا 'ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقات کو ہوا ہی'امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 20 جنوری 2017 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ عوام کو معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے ایک دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا ،موجودہ کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقات کو ہوا ہے اور عام آدمی غربت کی چکی میں بری طرح پیس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی واحد دینی، سیاسی اورجمہوری جماعت ہے جو ملک میں آرٹیکل 62،63کا نفاذ چاہتی ہے جس سے سیاسی بدعنوانوں اور مگر مچھوں کا احتساب ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ملک جن بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے ، ہر طرف بدامنی ، کرپشن ، بے حیائی ، مہنگائی اور بے روزگاری عام ہے ۔

ان حالات میں اس ملک کو اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام صرف جماعت اسلامی کر سکتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کے منشور میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا نعرہ شامل ہے اس نعرے کو عملی رنگ دینے کے لیے جماعت اسلامی کے پاس تمام شعبہ جات کے لیے تربیت یافتہ اور تجربہ کار ٹیم موجود ہے اس لیے آئندہ انتخابات میں اگر قوم نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی کی لیڈر شپ قیام پاکستا ن کے مقاصد کے عین مطابق قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔