مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے جرمن سفیرکی ملاقات

سی پیک اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال،جرمن کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری کرنےمیں گہری دلچسپی رکھتی ہیں،جرمن سفیر،پاکستان جلد عالمی تجارت کیلیے عظیم رابطہ کاربن جائیگا۔ناصرجنجوعہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 18:46

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) :وزیراعظم کے مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے جرمنی کی سفیر اینالیپل نے ملاقات کی،جس میں سی پیک اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے، جلد عالمی تجارت کیلیے عظیم رابطہ کار بن جائیگا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں امن کوششوں کو افغان زاویہ نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی دباؤبڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقعہ پرجرمن سفیرکاکہنا تھا کہ جرمن سفیرنے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔جرمن کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری کرنےمیں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔سی پیک میں جرمن سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :