بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن کا قیام انتہائی ضروری ہے‘ منظور الحق ملک

صوبے میں بہتر کاروباری ماحول کیلئے پی پی ڈی کے بہتر ڈھانچے اورحکومتی اداروں میں آن لائن فیڈ بیک کی اشد ضرورت ہیں

جمعہ 20 جنوری 2017 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) صوبے میں بہتر کاروباری ماحول کیلئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ (پی پی ڈی)کے بہتر ڈھانچے اورحکومتی اداروں میں آن لائن فیڈ بیک کی اشد ضرورت ہیں ،حکومت کو تجاویز دیں گئے کہ ایس ایم ایس سروس،ای میل،ویب پورٹل اور دیگر آن لان طریقوں کو اداروں میں موثر فیڈ بیک کیلئے استعمال کیا جائے،بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر منظور الحق ملک نے عالمی بینک کے ایک وفد سے پنجاب میں موجودہ پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ (پی پی ڈی)کے ڈھانچے کا تجزیہ کرنے،حکومتی اداروں میںکاروباری ماحول کیلئے آن لائن فیڈ بیک میکانزم متعارف کروانے اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سی(ایف پی سی سی آئی ) کے ریجنل آفس میںملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہماری معیشت کو مسلسل توانائی کی کمیابی،اہم اقتصادی گورنس، اور سکیورٹی چیلنجوں کاسامنا ہے اس کے باوجو اس کے پائیدار بحالی کے آثار موجود ہیں۔عالمی بینک کے وفد کے سربراہ ٹم وکیرے نے کہاکہ کاروباری ادارے اور کاروباری برادری بہتر کاروباری ماحول کیلئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ (پی پی ڈی) اور حکومت کو اداروں میںآن لائن فیڈ بیک میکنیزم متعارف کروانے پر زور دیں جس سے کاروباری سر گرمیوں میں تیزی آئے گئی اور تجارتی و صنعتی مسائل کو فوری حل کرنے میں بھی مدد ملے گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ا یس ایم ایس سروس،ای میل،ویب پورٹل اور دیگر آن لان طریقے موثر فید بیک کیلئے پوری دنیا میں استعمال کئے جارہے ہیں جو سب سے موثر ذرائع سمجھا جاتا ہے۔ورلڈ بینک گروپ کی آپریشن آفیسر مسزصائمہ زبیری نے کہاکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ایک اہم ملک ہے،عالمی بینک پرایئویٹ سکیٹر،کاروباری برادری کو سہولیات دینے،ایس ایم از اور انٹرپرینیوز کیلئے ایف پی سی سی آئی کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

عالمی بینک پنجاب میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر کرنے اور نجی شعبہ کیلئے حکومت کو پالیسی ریفام تجاویز دے رہا ہے۔ایف پی سی سی آئی نائب صدر معصومہ سبطین نے کہاکہ بجلی کی زیادہ قیمت بھی چیزوں کی لاگت میں اضافہ کر دیتی ہے۔حکومت ایس ایم از سیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فناسنگ اور مانیٹری پالیسوں کو ترتیب دیں۔