بشام خوازہ چکدرہ ایکسپریس وے کی تعمیرسے ملاکنڈ ڈویژن اقتصادی راہداری کامتبادل اورشاٹ روڈبن جائیگا،امیرمقام

شانگلہ کے عوام کی فلاح وبہوداورانہیںحق وسہولیات بہم پہنچانامیری اولین ترجیح ہے،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بشام خوازہ چکدرہ ایکسپریس وے کی تعمیرسے پوراملاکنڈ ڈویژن اورپشاورویلی خودبخوداقتصادی راہداری کامتبادل اورشاٹ روڈبن جائیگا،دنوںایکسپریس ویزوفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام PSDPکاحصہ ہیںاورسروے فیزیبلٹی کے ٹنڈرزکھل چکے ہیں،عنقریب منصوبوںپربرق رفتاری سے کام کاآغازہوجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ باقاعدہ تعمیری کام کاآغازہوجائیگا جس سے پورے علاقے کے عوام کی تقدیربدل جائیگی اورعلاقے میںخوشی کانیادورکا آغازہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے دوبڑے بنیادی مسائل سوئی گیس اوربجلی کی تین تین ارب روپے کی لاگت سے دو منصوبے منظورہوچکے ہیںجن میںنوشہرہ مردان مینگورہ12انچ ٹرانزمشن لائن اورتھانہ ملاکنڈایجنسی میں220-KVAگرڈسٹیشن کاقیام شامل ہے،میگاپراجیکٹس پروقت ضرورلگتاہے مگرمیراضمیرمطمئن ہے کہ جوکام کسی نے پاکستان بننے سے لیکرتاحال سرانجام نہیںدیاوہ کام مسلم لیگ(ن)کی حکومت نوازشریف کی قیادت میںکررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈاکٹربخت عالم مرحوم کے فاتحہ کے بعد اپنی رہائشگاہ الپوری میںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے شانگلہ کے عوام نے ہرموقع پرمجھے جس عزت سے نوازاہے وہ کبھی نہیںبھول سکتااورشانگلہ کے عوام کی فلاح وبہوداورانہیںحق وسہولیات بہم پہنچانامیراوژن اوراولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ شانگلہ میںجتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیںاورجو ہورہے ہیں وہ شانگلہ کے عوام پرکوئی احسان نہیںہے بلکہ انہوںنے جومحبت اورعزت دی ہے وہ کسی ترازومیںنہیںتولے جاسکتے اور نہ کبھی فراموش کیے جاسکتے ہیں۔

بعدازاںاپنی رہائشگاہ سنگوٹہ میںمسلم لیگ(ن)سوات کے ڈسٹرکٹ کونسلرزسے بھی خطاب کیا۔اجلاس میںضلع سوات کے ناظم محمدعلی شاہ سمیت تمام مسلم لیگی کونسلرزنے شرکت کی اورپارٹی کی مزیدبہتری اورآئندہ عام انتخابات کیلئے تجاویزدیں،مسلم لیگ(ن)ضلع سوات کے صدرقیموس خان اورقوی خان نے بھی اجلاس میںخصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :