لاہور ‘فیصل آباد ریلی کی پذیرائی سے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں بھرپور رہنمائی حاصل ہو گی‘ بلاول بھٹو

موجودہ حکومت عوام کو روندنے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن ہم اس کا راستہ روکیں گے‘ گفتگو/اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بارے مشاورت کی گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:16

فیصل آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور سے فیصل آباد ریلی کی پذیرائی سے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں بھرپور رہنمائی حاصل ہو گی ، موجودہ حکومت عوام کو روندنے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن ہم اس کا راستہ روکیں گے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فیصل آباد میں مصروف دن گزارا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے رہنمائوںکا اجلاس اعجاز چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن،چوہدری منظور احمد،رانا ۱ٓفتاب احمد،بشیر ریاض سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں لاہور تا فیصل ۱ٓباد ریلی، پارٹی کی تنظیم سازی، ۱ٓئندہ عام انتخابات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی بارے مشاورت کی گئی ۔بلاول بھٹو نے مقامی ہوٹل میں ناشتہ کی میز پر بھی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کر کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :