پی آئی اے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء)پی آئی اے نے ترکی کی ایک کمپنی سے ویٹ لیز پر حاصل کردہ دوبوئنگ737-800 طیاروں کو آج سے اپنے فضائی آپریشن میں شامل کر دیا۔ اس وقت کوئی دوسری پاکستانی ائر لائن یہ طیارے استعمال نہیں کر رہی۔یہ طیارے تین ماہ کیلئے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور اسی طرح کے دو اور طیارے اگلے چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان طیاروں کے حصول کا فیصلہ پچھلے سال کے آخر میں اپنی مدت پوری کرنے والی4 ائر بسA-310 طیاروں کے گرائونڈ ہونے کے بعدطیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ان مکمل اکانومی کلاس طیاروں میں189 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ دونوں طیارے آج 6 پروازوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیںجن میں کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-316, PK-317, PK-306, PK-307 اورکراچی سے ملتان اور اسلام آباد کی پروازPK-380 اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازPK-319 شامل ہیں۔