سپیکر نے قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس26جنوری کو طلب کرلیا ،،وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن جماعتوںکی تحریک استحقاق،فوجی عدالتوں کی مدت میںتوسیع کیلئے پارلیمانی رہنمائوں کے ساتھ اجلاسوں سے متعلق پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے گا

جمعہ 20 جنوری 2017 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس26جنوری منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میںطلب کرلیا ،اسی روز قومی اسمبلی کے شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں مشاورت کی جائے گی،وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن جماعتوںکی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک استحقاق،فوجی عدالتوں کی مدت میںتوسیع کیلئے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ ہونے والے اجلاسوں کے حوالے سے بھی پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے گا،اجلاس میں حکومت اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے،اجلاس سہ پہر تین بجے اسپیکر لائونج میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فوجی عدالتوں کی مدت میں ممکنہ توسیع کیلئے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ ہونے والی مشاورت سے بھی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اسی طرح ایک بارپھر وزیراعظم کے خلاف آنے والی تحریک استحقاق کے معاملے پر پیداشدہ صورتحال پر اسپیکر اپنے موقف سے پارلیمانی نمائندوں کو آگاہ کریں گے۔…(خ م+اع)