مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور ملائیشیاء کے وزیر خارجہ کا اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق

جمعہ 20 جنوری 2017 18:49

مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور ملائیشیاء کے وزیر خارجہ کا اعلیٰ سطح کے دوروں ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور ملائیشیاء کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں کوالالمپور میں اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور ملائیشیاء کے وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی اورتجارت،سرمایہ کاری اور پاکستان سے افرادی قوت ملائیشیاء بھیجنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :