پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی وزیر اعظم کرپشن کی وجہ سے اتنا بدنام نہیں ہوا جتنا بدنام نواز شریف ہوا ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

عمران خان نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف ثابت قدمی سے جدوجہد کر کے اُسے عوام میں عبرت کا نشان بنا دیا ہے،سابق وزیراعظم

جمعہ 20 جنوری 2017 18:40

کھڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی وزیر اعظم کرپشن کی وجہ سے اتنا بدنام نہیں ہوا جتنا بدنام نواز شریف ہوا ہے۔عمران خان نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف ثابت قدمی سے جدوجہد کر کے اُسے عوام میں عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔

پانامہ لیکس کا کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔اس کیس کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست اور حکومت دونوں ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔انتظامیہ انتقامی کاروائیوں سے بعض آئے ہر قیمت اور ہر حال میں ہم اپنے کارکنان کا تحفظ کریں گے۔جیت اور ہار ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ،چوہدری نور حسین اور چوہدری خادم حسین کے جانشین ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ہر حال میں میدان میںرہتے ہیں۔

لوگوں کی خدمت کا سفر نسل درنسل سے چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔مودی اور نواز شریف میری بین الاقوامی کشمیر کاز کی جدوجہد سے خوف زدہ تھے۔اس لئے اُنھوں نے حالیہ الیکشن میں دھاندلی سے ہمیں شکست دی۔پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعدآزاد کشمیر سے دھاندلی کی پیداوار حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے کھڑی سموال شریف میں چوہدری فیض حمید فیضی کی رہائشگاہ رچیال ہاوس میں دیئے گئے استقبالیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر علماء و مشائخ ونگ کے مرکزی چئیر مین و سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش نے کی۔تقریب سے سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین ،چوہدری فیض حمید فیضی نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل بیر سٹر سلطان محمود چوہدری جب رچیال ہاوس پہنچے تو وہاں پر اُن کا والہانہ طریقے سے استقبال کیا گیا۔

اُن پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں۔ڈھول کی تھاپ پر نوجوان بنگڑئے ڈالتے رہے۔اس تقریب میں تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری عمران رشید چوہدری،چوہدری محمد اعظم آف چک نگاہ بھی نمایا ںرہے۔اس تقریب میں چوہدری ارشد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جعلساز کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑوں گا۔کھڑی کا الیکشن دھاندلی سے جیتا گیا ہے۔

ہمارے مخالفین جیت کر شرمندہ ہیں۔ہم ہار کر بھی پوری قوت سے میدان عمل میں موجود ہیں۔انتظامیہ انتقامی کاروائیاں بند کرے ورنہ دم مست قلندر ہو گا۔چوہدری فیض حمید فیضی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اُنھوں نے کہا کہ ہم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے سپاہی ہیں۔ہر حال میں بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ چلیں گے۔استقبالیہ تقریب کے بعد تمام لوگوںکے لیے پر تکلف کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔