دولت اسلامیہ نے شام کے قدیم شہر پیلمائرا میں واقع آثارِ قدیمہ کو تباہ کردیا

دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے پہلے دور میں اس جگہ پر لوگوں کے سر بھی قلم کیے تھے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:33

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے شام کے قدیم شہر پیلمائرا میں واقع آثارِ قدیمہ میں شامل رومی ایمپفی تھیٹر کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دوسری صدی میں تعمیر ہونے والے ایمفی تھیٹر کے سامنے کا حصہ اور اسی دور کی ایک اور یادگار 'ٹیٹراپائلون' کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شامی آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ مامون عبدالکریم نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ یہ کب رونما ہوا۔پیلمائرا اور اس کے مضافات میں موجود قدیمی کھنڈرات کو شامی حکومت نے مارچ 2016 میں دس ماہ کے عرصے کے بعد دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروایا تھا تاہم دسمبر 2016 میں شدت پسند تنظیم اس قدیم شہر پر دوبارہ قابض ہو گئی تھی تاہم اٴْس وقت یہ دونوں یادگاریں اپنی جگہ پر قائم تھیں۔دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے پہلے دور میں اس جگہ پر لوگوں کے سر بھی قلم کیے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :