Live Updates

عمران خان پانامہ لیکس پر وقت ضائع کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا کے عوام کی حالت زار پر توجہ دیں،اکرم درانی

وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے سے عوام کو سہولیات میسر ہونگی ، وفاقی وزیر ہائوسنگ کی وفد سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 18:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے کہاہے کہ عمران خان پانامہ لیکس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا کے عوام کی حالت زار پر توجہ دیں گذشتہ تین سالوں کے دوران صوبے کے جنوبی اضلاع کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے سے عوام کو سہولیات میسر ہونگی ،اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کا مظہر ہے جس کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوجائے گا صوبے میں اگلی حکومت جے یوآئی کی ہوگی عوام انٹرنیٹ پر ترقی کے دعوے کرنے والوں کو صوبے سے نکال باہر کر دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے جے یو آئی رہنما ملک نیاز خان کی زیر قیادت وفد سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی،ضلع ناظم بنوں عرفان درانی،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان،ڈسٹرکٹ کونسلر سوکڑی سید کمال شاہ ،تحصیل کونسلر انجنیئر ملک شاہ فہد خان شاکر محسود سمیت دیگر مشران اور پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ لیکس پر قوم کو وقت ضائع کررہے ہیں خیبر پختونخوا میں اُن کی کارکردگی صفر جبکہ مرکز کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں صوبائی حکومت نے ساڑھے تین سال میں جنوبی اضلاع کیلئے ایک روپے کا فنڈز بھی نہیں دیا جبکہ وفاق نے ہمیں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی جسکے کے باقاعدہ طور پر ٹینڈر بھی جاری کئے گئے انہوں نے کہاکہ بنوں انٹر نیشنل ائرپورٹ سمیت بنوں کے مزید یونین کونسلوں کو قدرتی گیس کی فراہمی باران ڈیم اپ ریریز نگ اورکرم گڑھی پاور ہائوس کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبوں سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے جبکہ جنوبی اضلاع میں نئے سڑکوں کی تعمیر سے خطہ کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ملک کے پسماندہ اضلاع کو ترجیحی دیکر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے عوام کو پتہ ہے کہ کون ترقی کے دشمن اور کون ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ملک کے اندر کسی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی بلوں کی حمایت نہیں کرینگے جے یو آئی ملک کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی انہوں نے کہا کہ بنوں میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر تحریک انصاف نے حکم امتناعی لیکر قوم کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھنے کی ذمہ دار ہے وہ خود بھی کچھ نہیں کرسکتے ہیں جبکہ دوسروں کو بھی کچھ نہیں کرنے دے رہی انہوں نے کہاکہ بنوں کی ترقی میں رکائوٹ ڈالنے والوں کا محاسبہ کرینگے اور اُن کو آئندہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام صد سالہ تقریبات کیلئے گھر گھرمہم چلائیں کیونکہ جمعیت علماء دیوبند کا تسلسل اور آقابرین کی جماعت ہے صد سالہ تقریبات میں لاکھوں عوام کی شرکت سے ثابت کرینگے کی جے یو آئی ایک مضبوط سیاسی اور مذہبی قوت ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات