پاکستان کوٹنگ شو2017کے دوسرے روز جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش دوسرے روز بھی جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) لاہور کے ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان کوٹنگ شو2017کے دوسرے روز بھی نمائش کنندگان کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی جبکہ دوسرے روز بھی نمائش میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تیسری مرتبہ لاہور میں ہونے والے اس شو میں کوٹنگ،پینٹس اور کیمیکل انڈسٹڑی ماہرین کی جانب سے زبردست رسپانس دیکھا جا رہا ہے ۔

پاکستان کوٹنگ شو اور بی ٹو بی میڈیا کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جس کا مقصد متعلقہ انڈسڑی کو مصنوعات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم بھی مہیا کرنا ہے ،لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری یہ شو جمعہ کو ختم ہوجائیگا۔اس سالانہ کوٹنگ شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی موجودہ پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز اور تخلیقات کی نمائش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس شو میں مینو فیکچررز،فارمولیٹرز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز،ٹریڈرز،اسٹاکسٹ،ڈیلرز،پروسیس انجینئرزاور پینٹ سے وابستہ کوالٹی منیجرز شریک ہیں،اس شو میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،فیبریکیشن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے Resins اور Solvents, پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،شو میں پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شریک ہے ۔

یہ شو مصنوعات کی وسیع ورائٹی کیلئے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں پینٹ،پاؤڈر کوٹنگ،سرفیس کوٹنگ سمیت دیگر مصنوعات دستیاب ہیں اور خریدار اپنی ضروریات کے مطابق خام مال ،تیار مصنوعات،مشینری،آلات،ٹیکنیکل لنسلٹنسی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے ۔شو میں بی ٹو بی میٹنگ کے ذریعے نمائش کنندگان نہ صرف موثر انداز میں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرسکیں گے بلکہ ان مصنوعات کیلئے خریداروں کے حصو ل میں بھی انہیں آسانی ہوگی۔

برائٹو پینٹ اس شو کا مرکزی اسپانسر ہے جبکہ دیگر نمایاں اسپانسرز میں پاور کیمیکلز انڈسٹریز لمیٹڈاور رینبو جنرل ٹریڈنگ کمپنی شامل ہیں،نمائش کا افتتاح لاہور چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے صدر عبدالباسط نے کیا ،اس موقع پر ان کا کہنان تھا کہ انہیںپاکستان کوٹنگ شو میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے اور میں اس قدر زبردست ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،بی ٹو بی میڈیا کے چیئرمین معظم رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نمائش میں انٹر پرائزز کا رسپانس انتہائی شاندار رہا اور اس نمائش میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کیلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ہے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے، نمائش میں 225سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں جبکہ نمائش میں آنے والے شرکاء کی تعداد10ہزار سے زائد رہنے کی توقع ہے ،شو میں ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین کوٹنگ انڈسٹری کے نئے رجحانات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے،کانفرنس کا ایجنڈا کوٹنگ انڈسٹری کی جانب سے ترقی کیلئے ’’تکینکی جدت،نئے میٹیریل اور موثر میتھوڈولوجیز‘‘ اپنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :