شام میں امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملے، ایک سو القاعدہ جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:28

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) شام میں امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملے میں ایک سو القاعدہ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے القاعدہ کے النصریٰ فرنٹ کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، حملوں میں ایک سو القاعدہ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، رپورٹ کے مطابق آستانہ میں آنیوالے شام پارے مزاکرات سے النصریٰ فرنٹ کے افواج کے بعد اسے بڑے پیمانے پر حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وقار)