امریکہ میں پاکستانی کرسچین لیگ کے صدر انجم یعقوب بھٹی کی ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے پر مبارکباد

جمعہ 20 جنوری 2017 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ پنسلوینیا کے رہنماء اور امریکہ میں پاکستانی کرسچین لیگ کے صدر انجم یعقوب بھٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کرسچین کمیونٹی نئے امریکی صدر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے امریکہ میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انجم بھٹی نے کہاہے کہ امریکی عوام کو چاہیے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدر مان کرن ئے دور کا آغاز کیا جائے۔ مظاہروں سے امریکی صدر کی طاقت میں کمی آئے گی۔ صدر مضبوط ہوگا تو امریکہ مضبوط ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انجم بھٹی کا کہنا تھا کہ ان دنوں وہ پاکستانی آئے ہوئے ہیں ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کے موقع پر وہ امریکہ ہوتے اور کرسچین لیگ کی قیادت کرتے ہوئے انہیں ویلکم کرتے۔ (عابدشاہ/ظفر ملک)

متعلقہ عنوان :