چیک بونس کیس ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے انصر گوندل کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر کی طبیعت خراب ،پمز میں چیک اپ کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر انصر گوندل کو جوڈیشنل مجسٹریٹ نی14دن کے جوڈیشنل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، ملزم انصر گوندل کیخلاف تھانہ شالیمار پولیس نے 25لاکھ روپے کا چیک بونس ہونے پر مقدمہ درج کیا ہوا ہے، ملزم انصر گوندل کو شالیمار پولیس نے جمعرات کو سوسائٹی کے دفتر سے گرفتار کیا تھا، ملزم انصر گوندل کیخلاف ایک اور مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں ملزم پر50لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کا الزام ہے، گزشتہ روز تھانہ رتہ امرال پولیس نے وفاقی پولیس سے رابطہ کرکے ملزم کو انکے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی لیکن تھانہ شالیمار پولیس نے عدالتی لوازمات پورے کیے بغیر ملزم کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، اس دوران ملزم انصر گوندل کی طبیعت خراب ہو گئی تو انہیں میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز لیجایا گیا اور طبی امداد دینے کے بعد انصر گوندل کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، سویلین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداروں کیخلاف کرپشن کے کئی میں ایف آئی اے کو پولیس کے پاس زیر تفتیش ہیں، سوسائٹی کے صدر انصر گوندل اور سیکریٹری جنرل یاسرمہدی پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں اور قابل غور پہلو ہے کہ کرپشن کے یہ تمام راز جنرل سیکرٹری یاسر مہدی نے رجسٹرار کوآپریٹو کے روبرہ کھولے تھے اور انصر گوندل نے بھی رجسٹرار کوآپریٹو کو یاسر مہدی کیخلاف کرپشن کے دستاویز ثبوت فراہم کیے تھھے، رجسٹرار کوآپریٹو اور سرکل رجسٹرار آفس نے دو بار انہیں سوسائٹی کے عہدوں سے معطل کیا لیکن یہ دونوں عہدیدار مزید لوٹ مار کیلئے عدالت سے حکم امتنائے لیکر اپنی سیٹوں پر بیٹھ گئے، سرکل رجسٹرار اور کوآپریٹو رجسٹرار کو دی گئی درخواستوں مٰں شہریوں نے عہدیداروں پر الزام عائد کئے ہیں کہ انہوں نے کسی اور کی زمینوں پر کمرشل پلاٹ بنا کر شہریوں سے اربوں روپے لوٹے اور بعداسزاں زمین بھی اصل مالک کو واپس کر دیں لیکن لوٹی گئی رقم شہریوں کو واپس نہیں کی، سویلین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداروں نے سوسائٹی کے بنیادی لے آؤٹ پلان کو ہی تبدیل کر دیا اور سکولوں، کالج، قبرستان اور پارک کا پلاٹ رہائشی اور کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرکے فروخت کر دیئے گئے، سیکرٹری جنرل یاسر مہدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور وہ ضمانت پر ہیں اور خود کو بچاننے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرپشن اور فراڈ کی دفعات کے تحت سوسائٹی کے تمام عہدداروں اور اکاؤنٹنٹ کیخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں لیکن عدالتی حکم کا سہارا لیکر لوٹ مار کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق ملزمان کو سرکل رجسٹرار آفس اور سی ڈی اے کے اہلکاروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :