وزیر اعظم کیخلاف تحریک استحقاق موصول ہوگئی،پاناما کیس کے باعث مداخلت مناسب نہیں سمجھتے،سپیکر ایاز صادق

جمعہ 20 جنوری 2017 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق موصول ہوئی ہے لیکن عدالت میں کیس ہونے کے باعث مداخلت کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں، جمعہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف تحریک اسحقاق پیش کی گئی تھی جو کہ موصول ہو چکی ہے، لیکن پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث مداخلت مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔ وقار)