پاکستانی خاتون کوہ پیما کو ایک اور اعزاز

ثمینہ بیگ نے شمشال پیک اکیسپیڈیشن کو لیڈ کیا اور نامعلوم چوٹی بھی سر کی جسے آج تک کسی نے دریافت نہیں کیا تھا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاکستانی خاتون کوہ پیماثمینہ بیگ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ثمینہ بیگ نے شمشال پیک اکیسپیڈیشن کو لیڈ کیا اور نامعلوم چوٹی بھی سر کی جسے آج تک کسی نے دریافت نہیں کیا تھا۔نیشنل ویمن ونٹر ایکسپی ڈیڈیشن کی نگراں پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ تھیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اپر ہنزہ میں موجود منگلگ کی چوٹی کو سر کرنے کا منصوبہ تھالیکن بعض مسائل کی وجہ سیبوسم پاس ائیریا شمشال نامی چوٹی کو پہلے سر کیا گیاجسے اس سے قبل کسی نے سرنہیں کیا تھا۔

موسم سرما میں ہونے والا یہ ایکسپیڈیشن اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کلائمبرز کو باقائدہ ٹریننگ دی گئی تھی۔ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیمائوں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی ،جہاں درجہ حرارت منفی چالیس کے قریب تھا۔

متعلقہ عنوان :