آئی جی سندھ نے عزیز آباد تھانے سے گرفتار ملزم کے فرار کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق تھانہ عزیزآباد انویسٹی گیشن پولیس سے گرفتار ملزم کے مبینہ فرار ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقوعے کے حوالے سے غیرجانبدارانہ انکوائری کی تفصیلات میں مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس افسران واہلکاروں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :