پی آئی اے بوئنگ 737-800طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ائرلائن بن گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پی آئی اے نے ترکی کی ایک کمپنی سے ویٹ لیز پر حاصل کردہ دوبوئنگ737-800 طیاروں کو اپنے فضائی آپریشن میں شامل کر دیاہے۔ اس وقت کوئی دوسری پاکستانی ائر لائن یہ طیارے استعمال نہیں کر رہی۔یہ طیارے تین ماہ کیلئے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور اسی طرح کے دو اور طیارے اگلے چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان طیاروں کے حصول کا فیصلہ پچھلے سال کے آخر میں اپنی مدت پوری کرنے والی4 ائر بسA-310 طیاروں کے گرانڈ ہونے کے بعدطیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ان مکمل اکانومی کلاس طیاروں میں189 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔یہ دونوں طیارے 6 پروازوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں جن میں کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-316, PK-317, PK-306, PK-307 اورکراچی سے ملتان اور اسلام آباد کی پروازPK-380 اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازPK-319 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :