سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی پہلی برسی

کسی اعلی حکومتی شخصیت کی عدم شرکت سے لواحقین سمیت طلباء کا شدید احتجاج

جمعہ 20 جنوری 2017 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی پہلی برسی کے موقع کسی اعلی حکومتی شخصیت کی عدم شرکت سے لواحقین سمیت طلباء نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

سانحہ باچاخان یونیورسٹی کی پہلی برسی کی تقریب باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میںمنعقد کی گئی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مدعو کیے جانے کے باوجود وزیراعلی پرویزخٹک، گورنراقبال ظفر جھگڑہ اور وزیراعظم کی عدم شرکت پر طلباء نے احتجاج کیا۔

پہلی برسی کی تقریب اس وقت بد نظمی کا شکا ر ہو گئی جب خیبرپختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری شوکت یوسفزئی سٹیج پر آئے اور شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر انے لگے لیکن انکی داد رسی نہ ہو سکی ۔بدمزگی کے باعث انھوں نے تقریب سے جانے میں ہی عافیت سمجھی جبکہ اس موقع پر شہداء کے والدین وفاقی حکومت کی جانب سے داد رسی نہ کیے جانے پر شکوہ کناں نظر آئے ۔