وزیرداخلہ بلوچستان کے ہیلی کاپٹرکی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر نے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران ہنگامی لینڈنگ کی ،وزیرداخلہ اورانکا عملہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی برف باری سے متاثرہ علاقے قلات میں ریسکیو آپریشن کی سرگرمیوں کاجائزہ لینے گئے تھے کہ اسی دوران فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے کوئٹہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ہیلی کاپٹرمیں صوبائی وزیرداخلہ سمیت 7افراد زسوار تھے جو محفوظ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :